ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مسلم پرسنل لاء کے تحفظ پرجمعیۃ علماء کانپورکے زیر اہتمام 31؍اکتوبرکومنعقد ہونے والے جلس�ۂخواتین کی تیاریاں تیز

مسلم پرسنل لاء کے تحفظ پرجمعیۃ علماء کانپورکے زیر اہتمام 31؍اکتوبرکومنعقد ہونے والے جلس�ۂخواتین کی تیاریاں تیز

Fri, 28 Oct 2016 19:28:19  SO Admin   S.O. News Service

کانپور، 28؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مسلمانوں کے عائلی قوانین ، مسلم پرسنل لاء کا تحفظ کرنے ، سماجی و معاشرتی سدھار کے لئے اصلاح معاشرہ مہم چلانے ، اسلام کے نظام نکاح، طلاق، خلع، وراثت اور حضانت (پرورش )وغیرہ کا مقصد اور طریقہ کار بتلانے ملک کے آئین و دستور میں دئے گئے بنیادی حقوق میں چھیڑ چھاڑ کے خلاف آواز بلند کرنے کیلئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی مہم کی حمایت میں جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پرجمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان جلسہ خواتین مورخہ 31؍اکتوبربروز پیر 10:00؍بجے دن بمقام نیو جبلی گرلس حلیم کالج چمن گنج کانپور میں خلیفہ فقیہ الامت حضرت الحاج مولانا انوار احمد جامعی صدر جمعیۃ علماء شہر کانپور کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے۔ جلسہ کی اطلاع دیتے ہوئے جمعیۃ علماء شہر کانپور کے نائب صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں ، مسجد حلیم پرائمری کے امام وخطیب قاری محمد امین جامعی،جلسہ کے منتظم حاجی عبدالحسیب عراقی جنرل سکریٹری مسلم ایسو سی ایشن کانپورنے مشترکہ طور پر بتایاکہ جلسہ میں حضرت الحاج مولانا خالد رشید صاحب فرنگی محلی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ و امام عیدگاہ عیش باغ لکھنؤ ، حضرت الحاج مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی شیخ الحدیث مدرسہ امدادیہ مراد آباد کے علاوہ جمعیۃ علماء اترپردیش کے صدر مولانا محمدمتین الحق اسامہ قاسمی قائم مقام رجسٹرڈ قاضئ شہر کانپور، مفتی اقبال احمد قاسمی صدر مدرس مدرسہ مظہرالعلوم نکھٹو شاہ بیکن گنج، مفتی عبد الرشید قاسمی استاذ حدیث مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور خطاب فرمانے کیلئے تشریف لارہے ہیں۔ ڈاکٹر حلیم اللہ خاں وقاری محمد امین جامعی نے بتایا کہ علماء کی منظوری مل چکی ہے اورتیاریاں زو ر وشور سے جاری ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جمعیۃ کے اراکین کارنر میٹنگوں کے ذریعہ لوگوں کو موجودہ حالات کے مد نظر جلسہ کی اہمیت بتلاتے ہوئے اپنے گھر کی خواتین کو جلسہ میں ضرور بھیجنے کیلئے ترغیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ ہزاروں کی تعدادنے اپنے گھرکی خواتین کو خالص خواتین کے اس اہم اجلاس میں بھیج کر شریعت اسلامی اور اپنے ملکی آئینی حقوق کے تحفظ کی مہم کاحصہ بن کراپنی دینی حمیت واسلامی غیرت اور ملی بیداری کا ثبوت دیں۔ 


Share: